گورنرسندھ کا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایوارڈز تقریب سے خطاب

منگل 14 اکتوبر 2025 18:55

گورنرسندھ کا  رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان  کی  ایوارڈز تقریب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چاول کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں،ا س سال برآمدی ہدف 4 بلین ڈالرز سے بڑھایا جائے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایوارڈز تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں عقیل کریم ڈیڈی، زبیر موتی والا، ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید معظم ایاز سمیت دیگر ممتاز شخصیات کو گولڈ میڈل دئیے گئے۔گورنر سندھ نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں گورنر ہائوس عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت فلاحی اقدامات کے سلسلہ میں راشن کی تقسیم” امید کی گھنٹی“ پر فوری دادرسی اور مفت آئی ٹی کورسز جاری ہیں۔