بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی نشہ آور فصل کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی

منگل 14 اکتوبر 2025 18:55

بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی نشہ آور فصل کیلئے استعمال ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی قسم کی نشہ آور فصل کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منشیات کی لعنت نے نوجوان نسل کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کیا ہے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت بلوچستان ہر سطح پر مؤثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے اس مقصد کے لیے انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی کمیونٹی کے درمیان بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام منشیات کے خاتمے کی جانب ایک مضبوط اور مثبت قدم ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے سے منشیات کی پیداوار، تجارت اور استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔