ساہیوال،13سالہ کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار

منگل 14 اکتوبر 2025 18:39

ساہیوال،13سالہ کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) نواحی چک 149نو ایل میں 13سالہ بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو ملزم گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ اڈ ہ نائی والا بنگلہ کے کباڑیے کے پاس محنت کش عبدالرشید کا بیٹا محمد وسیم بیٹھا تھا کہ منیر احمد ماچھی ،عاطف اور پرویز اسے دھوکہ سے اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پرلے گئے یر غمال بنا کر منیر احمد ماچھی کی بیٹھک میں جا کر بند کر دیا اور ملزموں نے باری باری بدفعلی کی اور فرار ہو گئے ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے عبدالرشید کی مدعیت میں 375 اے ت پ مقدمہ درج کر کے دو ملزموںکو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :