
عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو
پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی، اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو
پیر 16 اپریل 2018 23:25

(جاری ہے)
نوازشریف جھوٹا بے ایمان ثابت ہوا ہے۔وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی ن لیگ رہنماں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھا۔
امن امان کی قیام کے لئے رینجرز سندھ پولیس کی مدد کے لئے طلب کی گئی تھی۔ سندھ میں امن امان کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے ٹرانسپورٹ منصوبہ یلو لائن بنانے کے لئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے وفاق نے سندھ کے متعدد منصوبوں کو سی پیک میں نہیں شامل کیا جو زیادتی کے مترادف ہے فاروق ستار کے الزامات سے متعلق نثار کھوڑو نے کہا کہ فاروق ستار کو اب یہ احساس ہوا ہے جو انہوں نے سیف ھائوس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی جماعت سے الحاق کیا۔ فاروق ستار سیف ھائوس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں۔کوئی سیاسی جماعت سیف ھائوس کی ہدایت پر چلے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رھتی۔ فاروق ستار نے سیف ھائوس میں جاکر دوسرے مخالف کے ساتھ بیٹھ کر غلطی کی۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے نعیم راجپوت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں 95 سے متحدہ کا حصہ رھا اب ایم کیو ایم چھوڑ رہا ہوں۔ایم کیو ایم کے دھڑوں کی وجہ سے مھاجر قوم کے حقوق چھینے جا رھے ہیں اور مہاجر قوم چکی میں پس رہی ہے۔کراچی میں اب پیپلز پارٹی کی فتح ہوگی۔ مھاجروں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی بات کرنے والے 6 دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ہیر سوہو نے کہا کہ ایم کیوایم کے اسٹرکچر کو توڑنا ہے جلد ایم کیوایم کے لوگوں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرینگے تاہم متنازعہ لوگوں کو شامل نہیں کرینگے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.