انٹرنیٹ کو تعلیم صحت اور آن لائن خدمات کا محور بنائیں گے، سعودی وزیر مواصلات

منگل اپریل 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سعودی وزیر مواصلات انجینیئر عبداللہ السواحہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ انٹرنیٹ کو تعلیم،، صحت اور آن لائن خدمات کا محور بنا دیا جائے گا۔ سعوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایوان کے اجلاس میں ارکان شوریٰ کے سامنے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پالیسی بیان کرتے ہوئے وزیر مواصلات نے کہا کہ انٹرنیٹ کو تعلیم،، صحت اور آن لائن خدمات کا محور بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے 2017ء کے دوران وزارت کی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا شعبہ سعودی ویژن 2030 کی تکمیل میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ان کی وزارت خوشحال معیشت آگے کی طرف دیکھنے والے وطن اور زندہ معاشرے کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مواصلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیبات اور وسائل مقرر کردیئے گئے ہیں،کمیونیکیشن بورڈ کا کردار صارفین اور سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ اور مبنی بر انصاف مسابقت کو منظم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی وزارت نئی حکمت عملی کے تحت لاسلکی نیٹ ورک کو نئے طرز کے نیٹ ورک میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ڈھانچے کی تشکیل 2020 ء کی اسکیم میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :