نیب کی گرفتاری کے ڈر سے شہباز شریف کے داماد علی عمران نے بھی اپنا بندوبست کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 11:07

نیب کی گرفتاری کے ڈر سے شہباز شریف کے داماد علی عمران نے بھی اپنا بندوبست ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ملک سے فرار کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا پروگرام میں گفتکو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو نیب کے دفتر طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے داماد علی عمران پر یہ الزام عائد ہے کہ ایک پاور کمپنی کے اکاؤنٹ سے علی عمران کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔اور اس کمپنی کا( سی ایف او) اس وقت نیب کے زیر حراست ہے۔اور اب اطلاعات ہیں کہ علی عمران کو پچھلے کچھ دن پہلے ہی ملک سے بھگا دیا گیا۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ نیب علی عمران کو گرفتار کرتی۔ان کو ملک سے فرار کروا دیا گیا اور اب وہ یورپ کی ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :