انڈر 23 گیمز کی اتھلیٹکس ٹرافی ہری پور نے اپنے نام کر لی

منگل 17 اپریل 2018 12:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) انڈر 23 گیمز کی اتھلیٹکس ٹرافی ہری پور نے 39 پوائنٹ لیکر اپنے نام کر لی۔ شاندار جیت پر کھلاڑیوں نے کوچ حسنین امین کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 23 گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے ایبٹ آباد میں منعقد ہوئے جس میں ہری پور کے کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد کو بڑی شکت سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

ہری پور کے کھلاڑیوں نے 39 پوائنٹ حاصل کئے، مانسہرہ 23 جبکہ ایبٹ صرف 22 پوائنٹ حاصل کر سکا۔ اس طرح جنرل ٹرافی ہری پور نے اپنے نام کر لی۔ ہری پور کے مایہ ناز اتھلیٹ سہیل احمد نے دو گولڈ اور دو سلور میڈل حاصل کئے جبکہ حضرت بلال نے دو سلور میڈل، حامد ضیا نے ایک گولڈ، حسرت خان نے ایک گولڈ حاصل کیا۔ اس شاندار جیت کی خوشی میںکھلاڑیوں نے ٹرافی حاصل کرنے کے بعد اپنے کوچ حسنین امین کوخرا ج تحسین پیش کیا۔