سیاسی پارٹیوں کے امیدوار ٹکٹ حصول کیلئے تگ ودو کرنے میں مصروف، انہیں عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ، یوسف خان

منگل 17 اپریل 2018 12:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پی کے 38 سے این ٹی ایس کے نامزد امیدوار یوسف خان نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد امیدوار سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے پیچھے ٹکٹ حصول کیلئے تگ و دو کررہے ہیں، ان امیدواروں کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر قلندر لودھی، نثار صفدر، سجاد اکبر جبکہ دوسری جانب ایوب آفریدی، ملک مہابت اعوان، ناہید اعوان پارٹی ٹکٹ کیلئے آپس میں لڑ رہے ہیں، ان سیاسیسوں کو عوامی مشکلات سے کوئی غرض نہیں ہے، عوام کا اعتماد ان سیاسی مداریوں سے اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش آمدیدی ضلع ناظم علی خان جدون کے آگے پیچھے منڈلا رہے ہیں، ان لوگوں کو کوئی یہ بتائے کہ ضلع ناظم اب کوئی فنڈ خرچ نہیں کر سکتا۔