پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن

منگل 17 اپریل 2018 12:29

قصور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،11ملزمان زیر حراست ،بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی کوٹرادھاکشن ،بی ڈویژن،تھہ شیخم،صدر قصور،گنڈاسنگھ والا، کنگن پور اور پھولنگر کے علاقوں میں بھاری نفری کیساتھ سرچ آپریشن کیے گئے،سر چ آپریشن کے دوران کل96 گھروں اور4ہوٹلوں کو چیک کیاگیا ،148کے قریب افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران11ملزمان کو حراست میں لیکرملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ رائفل 223بور2عدد،کلاشنکو ف،دو عدد پسٹل،160عدد گولیاںرائفل وکلاشنکوف، 8میگزین اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :