مقتول رابعہ کے قتل میں ملوث ، دو ملزمان گرفتار، پولیس کا دعوی

منگل اپریل 15:15

مقتول رابعہ کے قتل میں ملوث ، دو ملزمان گرفتار، پولیس کا دعوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) کراچی میں ننھی بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے متقولہ کے والد کی جانب سے نامزد کئے گئے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس پی اورنگی عابد بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ معصوم بچی رابعہ سے زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی کے مطابق چھ سالہ رابعہ سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد مقتولہ کے دادا کی نشاندہی پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اورنگی ٹائون کی رہائشی رابعہ تین روز قبل گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گئی تھی، نامعلوم ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کر کے بچی کی لاش کو منگھوپیر کی کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments