بس راہگیر خاتون کو کچلتی ہو ئی درختوں سے جاٹکرائی ،خاتون جاں بحق، 5مسافر زخمی

منگل اپریل 15:29

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) تیز رفتار مسافر کو چ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر راہگیر خاتون کو کچلتی ہو ئی درختوں سے جاٹکرائی جسکے باعث خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 5مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مسافر بس میانوالی سے لاہور جارہی تھی کہ جھال چکیاں موڑ کے قریب سڑک عبور کرتی خاتون کو بچاتی بچاتی اسے کچلنے کے بعد درختوں سے جاٹکرائی، راہگیر خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑ گئی جبکہ بس میں سوار 5 مسافروں زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔ خاتون کی شناخت فوری طور نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :