الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم کی یونین کونسل سائووال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

چیئرمین کی نشست پر عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کامیاب قرار

منگل 17 اپریل 2018 15:39

الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم کی یونین کونسل سائووال کے چیئرمین  اور وائس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم کی یونین کونسل سائووال کے چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے جبکہ چیئرمین کی نشست پر عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کو کامیاب قرار دے دیا،پنجاب میں 85 بلدیاتی نشستیں بھی خالی قرار دے دیں گئیں ،یہ نشستیں عہدیداروں کے مستعفی ہونے یا اموات کی وجہ سے خالی ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یونین کونسل سائووال جہلم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا ، چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے جبکہ چیئرمین کی نشست پر عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کامیاب قرار دے دیئے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 85 بلدیاتی نشستیں بھی خالی قرار دے دیں ،لاہور ، ملتان ،فیصل آباد،گجرانوالہ،چنیوٹ اور دیگر علاقوں کی نشستیں شامل ہیں ۔یہ نشستیں عہدیداروں کے مستعفی ہونے یا اموات کی وجہ سے خالی ہوئیں ۔