پشاور میں کلب کرکٹ کھیلنے پر افغان کرکٹر شہزاد پر جرمانہ

منگل 17 اپریل 2018 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان کے کرکٹ کلب کی بغیر اجازت نمائندگی پر افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد مشکل میں پھنس گئے ہیں اور افغان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔پشاور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت پر شہزاد کو تنبیہ کی گئی اور انہیں فوری طور پر وطن واپسی کا حکم دیتے ہوئے 3لاکھ افغانیز(4ہزار 400ڈالر) ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اور مارکیٹنگ منیجر لطف اللہ استینکزئی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے بعد 30 سالہ شہزاد پاکستان چلے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت وہ ٹورنامنٹ جسے افغانستان کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل نہ ہو اسے کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی درکار ہوتا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے خبردار کیا کہ اگر شہزاد نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو ان کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :