پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن (آج )منایاجائیگا

منگل اپریل 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن آج (بدھ ) 18 اپریل کو منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائیگا جن میں آثار قدیمہ کی اہمیت و افادیت ، انہیں ان کی اصل حالت میں محفوظ کرنے ، نئی نسل کو آثار قدیمہ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ، مذکورہ آثارات کی تزئین و آرائش ، انہیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :