نوازشریف کی نااہلی پر احتجاج،خاتون ایم پی اے ودیگرکیخلاف مقدمہ درج

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرا منگل اپریل 16:28

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے ن لیگی کارکنا ن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پراحتجاج کے دوران عدلیہ مخالف نعرے بازی پرکیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرپارٹی کارکنان نے احتجاج کیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے کارکنان کے خلاف دو روز بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں عدلیہ مخالف نعرے بازی اور دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ ن لیگ کی خاتون ایم پی اے تحسین جواد سمیت دیگر کیخلاف درج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments