نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا

سیلاب سے مرنے والے کم از کم 487 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں. نیپال پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اگست 2026 16:07

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
کھٹمنڈو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اگست ۔2026 ) نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق ملک میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد کم از کم 121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے یاد رہے کہ نیپال میں پولیس کے مطابق اس سیلاب سے مرنے والے کم از کم 487 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹورازم بورڈ کا کہنا ہے کہ جن غیر ملکی افراد کو بچایا گیا ہے ان میں 85 انڈین شہری، 16 چینی شہری اور نو جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں جبکہ دیگر افراد کی شہریت کا ابھی تعین نہیں ہو سکا.

(جاری ہے)

اس سے قبل حکام نے 500 سے زیادہ ایسے سیاحوں کی فہرست جاری کی تھی جو اب بھی لاپتہ ہیںٹورازم بورڈ کے مطابق زخمیوں اور متاثرہ افراد کے ریسکیو اور انخلا کے لیے تمام ضروری کوششیں جاری ہیںادھرنیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاری کے باعث اب تک 538 مرنے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں. نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے بعد امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ادارے نے لاپتہ افراد کی تعداد سے متعلق اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ 977 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن میں 517 غیر ملکی شہری شامل ہیں.

اس سے قبل نیپال پولیس نے کہا تھا کہ بدھ کے روز آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 489 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے دونوں ادارے ریسکیو آپریشن کے بارے میں الگ الگ اپ ڈیٹس جاری کر رہے ہیں کیونکہ امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں.                                                                                         

متعلقہ عنوان :