سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
پمزایک عقوبت خانہ ہے، اس سے اچھا ہے میں گھر میں مر جاﺅں.سینیٹر پلوشہ خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
15:59
(جاری ہے)
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پمز ایک عقوبت خانہ ہے، اس سے اچھا ہے میں گھر میں مر جاﺅں انہوں نے کہا کہ یہ موقف درست نہیں کہ بجٹ کے پیسے موجود نہیں تھے، ہسپتال کے معاملات کا آڈٹ ہونا چاہیے اور اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے اس کا حساب لیا جائے ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے جب اللہ کے پاس جائیں گے،ان کے منہ سے نکلنے والی آہ سب کو جلا دے گی. سینیٹر پلوشہ نے کہا نہیں پتہ سسٹم کون ٹھیک کرے گا لیکن ان 14 بچوں کو تو قربانی کا بکرا نہیں بننا چاہیے تھا، سسٹم ناکام ہونے کے قصور وار یہ معصوم بچے نہیں تھے انہوں نے کہا کہ سسٹم ناکام ہونے کے قصوروار معصوم بچے نہیں تھے، ان 14 بچوں کو قربانی کا بکرا نہیں بننا چاہیے تھا. پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سسٹم نہیں چل رہا توچھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ انتظامیہ کی غفلت سے 14 بچوں کی جان گئی ، ملک کے دیگر ہسپتالوں کوبھی دیکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے دکھ کا ازالہ ممکن نہیں، تاہم واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے جواب دہی ضروری ہے.
مزید اہم خبریں
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
-
پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع
-
عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے، ناصر بٹ
-
نیپال میں تباہی کی ہولناک داستان، متاثرین کی زبانی
-
چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو جعلی نکلی
-
قومی اسمبلی سانحہ پمز پر کمیٹی بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
-
بھارتی اسکول میں ملالہ کی کتاب پڑھائے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
-
وفاقی وزیروں اور پمزانتظامیہ نے کہا آگ ایئرکنڈیشنر سے لگی، آج پتا چلا کہ اے سی تو چل ہی نہیں رہا تھا. ڈاکٹررمیش کمار
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.