عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے، ناصر بٹ

وہ باہر بیٹھ کر انجوائے کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر جتنے بھی چاہنے والے ہوتے ہیں، وہ صرف ہوا میں ہوتے ہیں، زمینی حقائق آپ کے سامنے ہیں، لیگی سنیٹر کی گفتگو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 28 اگست 2026 15:21

عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2026ء)  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے اسکائی اسپورٹس پر دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ کا ’وی نیوز ‘ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے بیٹے تین سال سے ان سے ملنے آئے ہیں؟ جب جس کے بیٹے اسے ملنے نہیں آتے تو اس کی کیا بات کرنی؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے باہر بیٹھ کر انجوائے کر رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر جتنے بھی چاہنے والے ہوتے ہیں، وہ صرف ہوا میں ہوتے ہیں۔

زمینی حقائق سب کے سامنے ہیں اور تین سال سے عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے نہیں آئے۔

(جاری ہے)

 ان کے مطابق جو لوگ باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں اور ملاقات کے لیے نہیں آتے، ان کا کیا فائدہ؟ ناصر بٹ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے والد کے حوالے سے بات کرنے کے بجائے انہیں ان سے ملاقات کے لیے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیان دینا اور عملی طور پر موجود ہونا دو مختلف چیزیں ہیں، اس لیے زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔