آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے رورل سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن ، بے ضابطگیوں اقرباء پروی اور انڈومنٹ فنڈزکی خردبرد پر آمدہ ریفرنس پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے ریفرنس مجاز عدالت احتساب کورٹ مظفرآباد میں دائر کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے حکومت کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر رورل سپورٹ پروگرام میں ہونے والی مبینہ کرپشن ، بے ضابطگیوں اقرباء پروی اور انڈومنٹ فنڈزکی خردبرد پر آمدہ ریفرنس پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے ریفرنس مجاز عدالت احتساب کورٹ مظفرآباد میں دائر کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے AJKRSP میں بے ضابطگیوں ،کرپشن اور انڈومنٹ فنڈ کی خردبرد سے متعلق ریفرنس احتساب بیورو کو موصول ہوا جس پر تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نیAJKRSP کے آفس سے متعلقہ ریکارڈ ضبط کیا اور مختلف بینک ہاء سے کمپنی AJKRSP کے اکائونٹس ہاء کا ریکارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

مابعد کارروائی ضابطہ عمل میں لائے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے خلاف تفتیش ہذا مکمل کرتے ہوئے ریفرنس عدالت مجاز احتساب کورٹ نمبر01 مظفرآبادمیں دائر کر دیا گیاہے۔

ملزمان سے کرڑوں روپے کی ریکوری مطلوب ہے۔حکومت آزاد کشمیر نے کمپنیAJKRSP کو چلانے کیلئے 25 کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈ کی صورت میںادا کئے تھے۔انڈومنٹ فنڈ کا مقصد اس رقم سے سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے نفع سے کمپنیAJKRSP کا روزمرہ کا انتظام و انصرام چلانا تھا جبکہ ملزم اخلاق رسول چیف ایگزیکٹیو AJKRSP (وقت)نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے انڈومنٹ فنڈ کے خلاف قرضہ جات حاصل کئے۔

بدوں قواعد و ضوابط غیر قانونی طریقہ سے اپنے عزیز و اقارب کو بھرتی کیا اور غیر ضروری طور پر مختلف افراد کو تعینات کیا۔جن آسامیوں کے خلاف ان لوگوں کو تعینات کیا گیا وہ آسامیاں کمپنیAJKRSP میں سرے سے موجود ہی نہ تھی جس سے خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ملزم اخلاق رسول نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے کمپنیAJKRSP کی15 سے زائد اکائونٹس بدوں منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کھلوائے جبکہ بمطابق قواعد کمپنیAJKRSP کا صرف ایک اکائونٹ ہونا چاہیے تھا۔

ایسا کر کے ملزم اخلاق رسول نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے ذاتی اکائونٹ میں رقم منتقل کرتے ہوئے کمپنی AJKRSP کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جبکہ بمطابق قواعد کمپنی AJKRSP کے اکائونٹ سے کسی بھی ملازم/فرد کے اکائونٹ میں رقم منتقل نہیں کی جا سکتی تھی۔اسطرح کمپنی کے انڈومنٹ فنڈ کو غیر قانونی طریقہ سے اپنے استعمال میںلاتے ہوئے کمپنی AJKRSP کے انڈومنٹ فنڈ کو تقریباً17 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا اور ایسے لوگوں کی تعیناتی کی جن کی قابلیت AJKRSP سروس رولز2009 کے مطابق اُنکی تعمیلی قابلیت پوری نہ تھی۔

دوران تفتیش دیگر بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ چیئرمین احتساب بیورو نے شعبہ پراسیکیوشن کو ریفرنس کی مئوثر انداز میں پیروی کی ہدایت کی تاکہ خزانہ سرکار کو پہنچے والے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :