
طیبہ تشدد کیس ،کمرہ عدالت سے جج اہلیہ سمیت گرفتار
حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 27 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،مقدمے میں 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے جن میں 11 سرکاری اور 8 غیر سرکاری اور گھریلو ملازمہ طیبہ کے والدین شامل ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کو اہلیہ سمیت گرفتار کرنے کا حکم دیا
منگل 17 اپریل 2018 16:40
(جاری ہے)
بعدازاں معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد 29 دسمبر کو سابق جج کے گھر سے گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی اور دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
3 جنوری 2017 کو طیبہ کے والدین نے راجہ خرم اور اس کی اہلیہ کو معاف کر دیا ۔ راضی نامہ سامنے آنے کے بعد اگلے روز چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے گھریلو ملازمہ کو پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد 8 جنوری 2017 کو طیبہ کو اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے ایک وکیل کے گھر سے بازیاب کروانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالتی حکم پر 12 جنوری 2017 کو راجہ خرم علی خان جو کہ بطور ایڈیشنل سیشن جج فرائض منصبی ادا کررہے تھے کو کام سے روک دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے بعدازاں مقدمے کا ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ کو بجھوا دیا جس کے بعد ملزمان نے 10 فروری کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف علی خان کی عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کروائی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے 6 مئی 2017 کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد گرفتار جج کی جانب سے بنچ تبدیلی کی استدعا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی سے کی جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کو تبدیل کر کے کیس جسٹس عامر فاروق کو بجھوا دیا گیا ۔ بعدازاں مقدمے میں 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے جن میں 11 سرکاری اور 8 غیر سرکاری اور گھریلو ملازمہ طیبہ کے والدین شامل ہیں ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.