اوستہ میں مسائل کے انبار لگ گئے

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) اوستہ اس وقت مسائلستان بن گیا ، چوری ، ڈکیتی ، پینے کے پانی کا مسئلہ، واپڈا کا مسئلہ، پاسکو سے چھوٹے کاشتکاروں کا بویاں نہ ملنے، میونسپل کے ملازمین کی تنخواہ نہ ملنا ، شہر کی صفائی کی حالت خرابہونا، اور دیگر مسائل شامل ہیں ، 25اپریل تک مسائل کے حل نہ ہونے کے بعداور کچھ بھی نہیں ہوا تو ہم احتجاجی کیمپ لگائیں گے، آل پارٹی وشہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں آل پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدرارت چیرمین سید منظور احمد شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں تمام سیا سی پارٹی کے کارکنوں اور ذمہ داروں نے شرکت کی اور شہری مسائل پر غور کیاا گیا اور افسوس کا اظہار کیا گیا کہ شہر میں جان بوجھ کر کے مسائل پیدا کئے گئے بجلی کا بحران ، ایک ڈاکو نماء ایس ڈی او تعینات کیا گیا تاکہ وہ لوگوں کو تنگ کریں ، اس کے علا وہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں انہوں نے احتجاج شروع کر دی شہر کی حالت بری ہو گئی ہے، ان کی تنخواہیں بحال کیا جائے ، اور چیف آفیسر کی تعیناتی کا مطا لبہ،پاسکو کے سنٹروں کے انچارج چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ نہ دینے کی مذمت کی اور ان کو باردانہ دینے کا مطا لبہ، امن ا مان کی صورتحال کی خربی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان افسران کے تبا دلے کا مطا لبہ کیا گیا، اور امن امان قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، پینے کے پانی ، کا مسئلہ حل کیا جائے اور شہریوں کو پینے کا پانی دیا جائے اور دیگر مسائلوں کے حل کرنے کا مطالبے شامل ہیں ، اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو فیصلہ کیا گیا کہ 25اپریل کو احتجا جی کیمپ اور دھرنے دئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو تنگ کیا جائے تاکہ وہ آنے والے الیکشن میں ان ہی لوگوں کو دوبارہ ووٹ دیں لیکن ایسے ہونے نہیں دیں گے۔