وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کی صحافیوں کو لیبارٹری ٹیسٹ میں نصف رعایت دینے کی ہدایت

منگل 17 اپریل 2018 18:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیورا جانی نے صحافیوں کو لیبارٹری ٹیسٹ میں نصف رعایت دینے کا حکم جاری کردیا ہے، اسکا اعلان انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں حیدرآباد یونین آف جرنلٹس کے پروگرام میں ایچ یو جے کے صدر حمید الرحمن کی درخواست پر کیا، لمس کے ترجمان سروپ بھاٹیا نے صحافیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ادارے کے کارڈ ، ایکریڈٹیشن کارڈ ،این آئی سی کاپی اور دو عددپاسپورٹ سائز فوٹوکاپی کے ساتھ پریس کلب کو فراہم کئے گئے فارم کو پر کرکے جمع کرادیں یہ رعایت حیدرآباد پریس کلب اور ایچ یو جے کے ممبران کے علاوہ جام شورو پریس کلب ، مٹیاری پریس کلب ، ٹنڈو جام پریس کلب ، ٹنڈو محمد خان پریس کلب اور ٹنڈو الہیار پریس کلب کے ممبران کے لیے بھی ہو گی۔