سابق کونسلر سردار صیاد خان کے صاحبزادے شجاعت صیاد عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

منگل 17 اپریل 2018 18:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) سابق کونسلر سردار صیاد خان کے صاحبزادے شجاعت صیاد عباسی آفیسر محکمہ سروسز رشتہ ازدواج میں منسلک ‘ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ، سید مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ،ممبر کشمیر کونسل مختار عباسی ، سردار صغیر چغتائی ، راجہ ثاقب مجید، سردار عثمان علی خان ، میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان ، خواجہ شفیق ، شیخ مقصود ، خورشید عباسی ،ملک امان ، سابق ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل سید فاروق شاہ گردیزی ، سنٹرل بار کے صدر مقبول الرحمان عباسی ، سابق ممبران بار کونسل سید شفقت گردیزی ، راجہ مختار خان ایڈووکیٹ ، محترمہ مہرالنساء ، محترمہ شمع ملک ، محترمہ سمعیہ ساجد ، محترمہ کوثر پروین ، سابق سیکرٹری اکرم سہیل ، ممبر بار کونسل مقبول وار ، سابق ڈائریکٹر پلاننگ مقبول عباسی ، راجہ نیاز خان ، طاہر رشید نیوز اینکر ، فاروق بوتلہ دنیا نیوز ، علی احمد ایکسپریس نیوز ، ڈاکٹر سلیم عباسی ، جبار عباسی ، سجاد انور عباسی ،راجہ ولید عبداللہ ، ڈاکٹر صابر عباسی سمیت صحافیوں ، وکلاء ، دانشوروں اور دیگر مکتبہ فکر کے عوام کی کثیر تعداد نے شادی میں شرکت کی ۔