منگھوپیر سے گمشدہ بچی کی لاش برآمد، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا

بچی کے ڈی این اے کے سیمپل لے لئے گئے، رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی، پولیس

منگل 17 اپریل 2018 19:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) کراچی سے تین روزقبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش منگھوپیرمیں کچراکنڈی سے مل گئی ہے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگوپیر میں کچرا کنڈی سے کم سن بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ملنے والی بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچی دو روز قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تھی جس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی، بچی کی گمشدگی کے بعد والد نے اورنگی ٹاون تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بچی کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این اے کے سیمپل لے لئے گئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :