سندھ حکومت نئے مالی سال کا بجٹ 5 مئی کو پیش کرے گی

منگل اپریل 19:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سندھ حکومت نے بجٹ آئندہ ماہ 5 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق حکومت نئے مالی سال 2018-19 ء کا بجٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

نئے سال کا میزانیہ وزیراعلی مراد علی شاہ پیش کریں گے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے، اس ضمن میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلی سندھ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :