
وفاداریاں بدلنے والوں کوعبرتناک سزا ملنی چاہیے،نوازشریف
کوئی جتنا بھی مضبوط امیدوار ہو،اس کی جگہ کسی اورکوموقع دیں گے،مسلم لیگ ن اس بار سندھ میں بھی میدان مارے گی۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا سیمینار سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
منگل 17 اپریل 2018
19:25

(جاری ہے)
بوگرہ نے نئی روایت ڈالی کہ فوج کے سربراہ کووزیردفاع کا منصب سونپ کرکابینہ کا رکن بنایا گیا۔
دستور ساز اسمبلی پاکستان کا پہلا آئین پیش کرنے جارہی تھی کہ گورنرجنرل نے اسمبلی توڑ دی گئی۔مولوی تمیزالدین سندھ کورٹ پہنچے ۔لیکن جج نے گورنر جنرل کے بیان کودرست قرار دے دیا۔محمد علی بوگرہ کے بعدچوہدری محمدعلی آئے۔انہوں نے محنت سے آئین تیار کیا۔آزادی کے 9سال بعد پاکستان کا آئین نافذ کردیا گیا۔پاکستان کا پہلا آئین بنانے والے شریف النفس وزیرعظم کو ایک سازش کے تحت گھر بھیج دیا گیا۔فیروزخان کا ایک کارنامہ ہماری تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ کہ ان کے دور میں گوادر بندرگاہ پاکستان کا حصہ بنی۔اس کارنامے کوصرف سات ماہ گزرے کہ جنرل ایوب خان نے مارشل لاء لگا دیا۔یہاں سے فوجی آمریت کا سلسلہ شروع ہوا اور آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ نہایت افسوسناک پہلو یہ ہے کہ عدلیہ آمروں کے سامنے توانا اور مضبوط کردار ادا نہ کرسکی۔ہرمارشل لاء کیلئے کوئی نہ کوئی نظریہ ضرورت بنا دیا گیا۔تمام مارشل لاؤں کا ہماری عدالتوں نے قبول کیا اور جائز قرار دے دیا۔نواز شریف نے کہا کہ70سال سے یہ کھیل جاری ہے۔پتا چلانا چاہیے کہ ایسی سوچ کیوں پیدا ہوئی؟ عوام کے ووٹ کوبار بار کچلا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ ووٹ کی عزت نہ دینے سے پاکستان ٹوٹ گیا۔1973ء کے آئین کے تحت منصب سنبھالنے والا وزیراعظم کو پھانسی چڑھا دیا گیا۔1998ء میں اڑھائی سال بعد ہی وزیراعظم کونکال دیا گیا اور مارشل لاء نافذ کردیا گیا۔ان سالوں میں ڈکٹیٹر نے یکے بعد دیگرے تین وزراء اعظم کواقتدار کی کرسی پربٹھایا۔انہوں نے کہاکہ ہرڈکٹیٹر نے 8،8سال حکمرانی کی۔جبکہ 32سال سول حکومتوں کی مدت رہی۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کوپھانسی چڑھا دیا گیا، بے نظیرقتل ہوئیں اور مجھے ہائی جیکربناکراڈیالہ جیل میں بند کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کی عزت بحال نہ ہوئی توپاکستان اسی طرح گرداب میں پھنسا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابات وقت پراور آزادانہ ،منصفانہ ہوں گے۔ان کا یہ بیان خوش آئند ہے۔لیکن جس طرح ہورہا ہے اور ن لیگ کو نشانے پررکھ لیا گیا ہے۔اس سب کے باوجود انتخابات کو منصفانہ کہا جاسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کوپارٹی میں شامل ہونے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والوں کوعبرتناک سزا ملنی چاہیے۔کوئی جتنا بھی مضبوط امیدوار ہو۔اس کی جگہ کسی اور کوموقع دیں گے۔ ایسے لوگوں کوٹکٹ دیں جوبکنے والے نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس بار سندھ میں بھی میدان مارے گی۔واضح رہے سپریم کورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پرپابندی کے فیصلے کے باعث نوازشریف کی تقریر کوکانٹ چھانٹ کرکے نشر کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.