حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چوہدری مبارک علی گجر

منگل 17 اپریل 2018 19:54

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،چوہدری مبارک علی گجر ایپکا کی جانب سے ساہیوال میں سی ای او ایجوکیشن آفس سے ڈی سی آفس تک آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے صدر ایپکا ساہیوال ڈویژن چوہدری مبارک علی گجر کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی،ریلی میں ساہیوال اور چیچہ وطنی کے تمام محکمہ جات کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مبارک علی گجر نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سمیت ایپکا کی جانب سے حکومت کو پیش کے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے حکومت کلرکوں کے مسائل پر سنجیدگی سے حل کرے اس موقع پر تمام دفاتر بند رہے۔

متعلقہ عنوان :