جمرود:پولیٹیکل انتظامیہ کریش مشینوں کیلئے گھروں کے وسط میں راستہ دینے کیلئے مجبور نہ کرے،حاجی الف خان

منگل 17 اپریل 2018 19:54

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)پولیٹیکل انتظامیہ جمرود تختہ بیگ میں قائم کریش مشینوں کیلئے گھروں کے وسط میں راستہ دینے کیلئے دبائوڈال رہی ہے۔مذکورہ کریش مشینوں تک رسائی کیلئے باقاعدہ دیرینہ راستہ تختہ بیگ چیک پوسٹ کے ایف سی نے بند کردیا اور چھوٹے بڑے گاڑیوں اور بھاری ڈمپروں کیلئے ہمارے محلے کے گلیوں میں راستہ دینے کیلئے انتظامیہ دبائو ڈال رہی ہے جو گلی کوچوں میں کھیلنے والے بچوں اور ابادی کیلئے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

مزید اس گلی کے راستے پر پہلے سمگلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسے وردات بھی ہوتے تھے جس کے باعث ہمیں یہ راستہ بند کرنا پڑا۔ کھلنے کی صورت میں اگر اس راستے پر کوئی غیر قانونی کام ہوتا ہے تو یہی انتظامیہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت ہمیں نشانہ بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی الف خان ، حاجی اورنگ،موسیٰ خان،شفیق خان ،اسحاق خان اور دیگر اہلیان گاگل کلے غاڑیزہ نے جمرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹئکل انتظامیہ جمرود ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمیں اپنے گھروں کے گلی کوچوں میںکاروباری مقاصد کیلئے راستے دینے کیلئے مجبور نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر حراست میں لئے گئے ہمارے دو بندوں کو رہا کردیں اور ہمارے ساتھ انصاف کری