Live Updates

تحریک انصاف کراچی کی دوران احتجاج ایک پی ٹی آئی کارکن کے شہید اور دوسرے کے زخمی ہونے کی مذمت

منگل 17 اپریل 2018 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان نے چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل اور اورنگی ٹائون احتجاج میں پی ٹی آئی کارکن الیاس کے شہید ہونے اور عدنان کے شدید زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پولیس نے احتجاج کرنیو الوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اس اندھا دھند فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا کارکن الیاس شہید ہوگیا ہے جس کے اہل خانہ اس وقت شدید غم و اندوہ کا شکارہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن عدنان اسی احتجاج پر ہونے والی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، پی ٹی آئی ان کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد اور ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے شہید اور زخمی ہونے کے پیچھے حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جو حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والوں کو پکڑنے کے بجائے سندھ پولیس احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسارہی ہے۔ پارٹی کارکنان پر امن رہیں، ہم کارکنان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات