ڈپٹی کمشنر بنوں اور ضلعی محکمہ جات کے سربراہان 19اپریل کو بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے کھلی کچہری کا نعقاد کرینگے

منگل 17 اپریل 2018 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر بمعہ ضلعی محکمہ جات کے سربراہان 19اپریل بروز جمعرات 4بجے ضلع بنوں میں مختلف مسائل کیساتھ ساتھ بنوں میں جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے مدنی مسجد مال منڈی حافظ عبد الستار شاہ بخاری میں کھلی کچہری کرینگے جہاں پر عوام سوالات، شکایات اور تجاویز دے سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر بنوںنے ضلع بنوں کے عوام کو اس کھلی کچہری میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ہم کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے آتے ہیں اب وہ دور گزر چکا ہے جب آفسران کے پیچھے عوام جاتی تھی بلکہ اب عوام کے پیچھے آفسران صرف ایک بار نہیں بلکہ با ر بار جائینگے تاکہ ان کی مشکلات ان کے دہلیز پر حل کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :