وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے قبل تیاریوں کا جائزہ

مریم نوازشریف کو بارش، سیلاب کی صورتحال اور آبادی کے انخلا کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 22:54

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے قبل تیاریوں کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور مون سون سیزن سے قبل پیشگی تیاریوں، حفاظتی اقدامات اور وارننگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو پنجاب میں بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ابتدائی وارننگ سسٹم، آلات اور دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہیں آبادی کے محفوظ انخلا کی ٹائم لائن، ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ مہم اور دیگر ہنگامی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ادارے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹنے کے لیے کوآرڈینیشن مؤثر بنایا جائے۔