سعودی عرب ، گیس دھماکے سے سوات کے 2نوجوان جاں بحق

دونوں نوجوانوں کی میتیں وطن پہنچنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دی گئیں

جمعہ 18 جولائی 2025 19:20

سعودی عرب ، گیس دھماکے سے سوات کے 2نوجوان جاں بحق
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سعودی عرب میں گیس ٹینک دھماکے کے نتیجے میں سوات سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق تحصیل کبل سے بتایا جاتا ہے، جو محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد خان سکنہ مہک کبل اور رسول خان سکنہ کبل خاص شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ان کے آبائی علاقوں میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور عزیزواقارب شدید صدمے سے دوچار ہیں۔دونوں نوجوانوں کی میتیں وطن پہنچنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دی گئیں۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ، رشتہ داروں، عمائدین اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔