
ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمن
عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں، پاکستان کو اسلامی جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا، اس کی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، ان کی شمولیت سے جماعت کا قافلہ مزید مضبوط ہوگا، سربراہ جے یو آئی کی فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب
جمعہ 18 جولائی 2025 19:45

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اسلامی جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے آئین کو اسلامی بنانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی،ختم نبوت کے معاملے پر سپریم کورٹ کو مؤقف بدلنے پر مجبور کیا، مولانا فضل الرحمان کہاکہ دنیا بھر میں مذہب کی توہین کی جا رہی ہے، پاکستان میں مخصوص لابی مذہبی اقدار کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا، اس کی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، معیشت کا دھڑن تختہ ہو چکا، ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں، فرخ کھوکھر کے ڈیرے کا فیصلہ اسلام آباد و راولپنڈی کے سیاسی رجحان کا مظہر ہے۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ڈیرے آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میرا گھرانہ سیاسی ہے، میرے والد پیپلز پارٹی سے منسلک تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ختم نبوت کی تقریر سن کر میں مولانا فضل الرحمان سے متاثر ہوا ۔انہوںنے کہاکہ بھارت سے جنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا ۔
مزید قومی خبریں
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.