اس بار سیدالانبیاخاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش مبارکہ کو 1500 سال مکمل ہونگے

جمعہ 18 جولائی 2025 23:03

اس بار سیدالانبیاخاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش مبارکہ ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) اس بار سیدالانبیاخاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش مبارکہ کو 1500 سال مکمل ہونگے، لہٰذا اس ربیع الاول میں دنیا کی تاریخ کا سب سے منفرد اور یادگار جشنِ عِیدِ مِیلادٴْالنبی ﷺ منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سٴْنی پارٹی پاکستان جیکب آباد کے ضلعی صدر شہمیر لانگاہ نقشبندی نے ضلع کابینہ کے اہم اجلاس میں کیااس موقع پر سابقہ تنظیمی رہنماؤں بختیار رضا قادری، محمد رحیم بروہی قادری اور محمد آصف بروہی قادری کی جانب سے کچھ عرصہ کی علیحدگی کے بعد دوبارہ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا، جس پر ضلعہ صدر شہمیر لانگاہ نقشبندی صاحب کے ہمراہ دیگر ضلعی رہنماؤں محترم امداد علی قادری، راجا عبدالسلام برڑو، محمد اویس رضا قادری اور جمیل احمد ٹالانی قادری کی جانب سے سٴْنی پارٹی پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے پر پھولوں کی ہار پہنا کر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایسے بر وقت فیصلے کو سراہتے ہوئے سینے سے لگا لیادوسری جانب ضلعہ کابینہ کے رہنماؤں نے مرکز کو درخواست کی کہ نئے جذبے سے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمول?ت اخت?ار کرنے پر انکی سابقہ شاندار کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تنظیمی ذمہ داریوں سے آراستہ کیا جائے کہ جیسے موصوف مثبت صلاحیتوں سے اپنی دھرتی، قوم اور اسلام کی بھرپور خدمت کر سکیں اور آنے والے ربیع الاول میں جیکب آباد کی تاریخ کا یادگار میلاد شریف منانے کیلئے شاندار کردار ادا کر سکیں، ضلعہ کابینہ کی سفارش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرکز کی جانب سے بختیار رضا قادری کو سٹی کا صدر اور محمد رحیم قادری کو جنرل سیکریٹری نامزد کرکے ضلعہ کابینہ کے مشورہ سے بقیہ کابینہ مکمل کرکے نام پیش کرنے کی ہدیت جاری کردی گئی.سٹی صدر کے منصب کا اعزاز ملنے پر بختیار رضا قادری نے اپنے مرکز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کا عزم دہرایا اور اس موقعہ پر انہوں نے قوم و ملت کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اسلام کی خدمت اور پیغمبرِ اسلامﷺکے 1500 سالہ جشنِ ولادت کو تاریخ ساز بنانے کیلئے ہمارے دست و بازو بن کر ہمارا بھرپور ساتھ دیں�

(جاری ہے)