وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کو وزیراعظم تسلیم ہی نہیں کیا،خرم نواز گنڈا پور

منگل اپریل 20:53

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کو وزیراعظم تسلیم ہی نہیں کیا،خرم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے یہ کہنا ہے کہ ان کے وزیراعظم نواز شریف ہیں اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کو وزیراعظم تسلیم ہی نہیں کیا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پورنے کہا کہ پانامہ سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوئی مسئلہ نہیں تھا پانامہ کافیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف عدلیہ کے مخالف ہوگئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پر فیصلہ آنے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف عدلیہ کو خود چلا رہے تھے اور آج حالت یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کھلے عام یہ کہنے میں مصروف ہیں کہ نواز شریف ایک چور ہے انہوں نے کہا کہ ججز کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور رینجرز ججوں کی سیکورٹی پر معمور ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران جتنی مرضی کوشش کرلیں پاکستان کے عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدلیہ کو کسی دبائو میں لانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مزاحمت کرینگے۔