سفارتکار ی انتہائی مشکل مسائل کا حل نکالتی ہے، ڈیوڈ ہیل

امریکی سفیر نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلباء کے ایک گروپ کو پاک امریکہ تعلقات اور فروغ امن میں سفارتکاری کے کردار کے موضوع پر مباحثے کی میزبانی کی

منگل 17 اپریل 2018 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلباء کے ایک گروپ کو پاک-امریکہ تعلقات اور فروغ امن میں سفارتکاری کے کردار کے موضوع پر ایک مباحثے کی میزبانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبعلموں کو بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں ذاتی تجربے اور پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تجربات پر بات چیت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتکار ی انتہائی مشکل مسائل کا حل نکالتی ہے اور پاکستان کی آئندہ نسل کے رہنماؤں میں ، جن کی آپ نمائندگی کرتے ہیں، علاقائی امن اور استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ طالبعلموں کے ساتھ سفیر ہیل کی ملاقات آدھے دن کے پروگرام کا حصہ تھی۔

(جاری ہے)

امریکی افسران نے بھی طالبعلموں کو سفارتخانے کے کام کے بارے میں آگہی دی اور امریکہ میں پاکستانی طالب علموں کے لیے موجود حصول تعلیم اور تبادلہ پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے امریکی سفارتکاروں کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کی اور سفارتخانے میں آویزاں کچھ پاکستانی فن پارے دیکھے۔ طالبعلموں نے امریکی سفارتخانہ کے ماحول کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کی شعبہ بین الاقوامی تعلقات (انٹرنیشنل ریلیشنز ) کے چیئرمین سید حسین شہید سہروردی نے کہا کہ یہ میرے طلبہ کے لیے کسی سفیر سے بات چیت اور پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرا ادراک حاصل کرنے کا منفرد موقعہ تھا۔ امریکی سفارتکاروں کے سامنے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع ملنا امریکہ کے ساتھ موجود ہمارے مضبوط تعلیمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :