صوبائی وزیرسعید غنی کی موجودگی ایم کیو ایم پی ایس پی ضلع غربی کے ذمہ داروں اور کارکنان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
بعض جماعتوں نے ہمیں قومیتوں میں تقسیم کیا،ماضی میں موت کے ڈر سے لوگ کہیں اور نہیں جاتے تھے، اب گرفتاریوں کے خوف سے نہیں جارہے ، سعید غنی
منگل 17 اپریل 2018 21:27
(جاری ہے)
اس موقع پرضلع عربی سے بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیرسعید غنی نے کہاکہ پی ایس پی اور متحدہ کے لوگ آج پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی سے بھی ورکر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں بعض جماعتوں نے ہمیں قومیتوں میں تقسیم کیا،ماضی میں موت کے ڈر سے لوگ کہیں اور نہیں جاتے تھے، اب گرفتاریوں کے خوف سے نہیں جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو بھلایا جائے گا،پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی ضلع غربی میں اچھی پوزیشن ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے پیپلز پارٹی ایک مضبوط سیاسی قوت بن کرسامنے آئے گی ۔ماضی میں منتخب جماعت نے شہر میں جو نفرتیں پھیلائیں ہیں ان نفرتوں کو ختم کرینگے اورکراچی کا جو مقام ہے اسے وہ مقام دلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کی قیادت میں کراچی کیلیے جدوجھد کریں گے ایم کیو ایم کو جتنا ایم کیوایم کے دوست جانتے ہیں اتنا ہی میں بھی جانتا ہوں انتخابات سے قبل مختلف مسائل کی آڑمیں بحرانی کیفیت پیدا کرنا ان کا پرانا حربہ ہے پانی اور سیوریج کے مسائل پیدا کیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی میں بینر لگانے والے متحدہ سے پوچھیں کہ کیوں بلدیاتی ادارے برباد کیے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایس ایس جی سی کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی ،پیپلز پارٹی کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف تھی متحدہ اس عمل میں پیش پیش تھی۔ سعید غنی نے کہاکہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے لوگ مخبریاں کرتے ہیں اورجھوٹے الزامات لگواکر لوگوں کو گرفتار کروا دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
-
سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
-
قاسم اور سلیمان خان کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو پر صحافی صدیق ساجد کا ردعمل
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسیاسی فائدے کے لیے ترکیہ کو نیا دشمن قراردے رہے ہیں.سابق امریکی سفیر
-
حکومت کا گیس ٹیرف کے سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
-
قطری وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت تعمیری رہی.عباس عراقچی
-
ایران جنگ: صدر ٹرمپ خود کے پیدا کردہ بحران میں بری طرح پھنس کررہ گئے ہیں. سینیٹر مارک کیلی
-
کیرولین لیویٹ ملازمت کے آخری دن بچوں کو وائٹ ہاﺅس کے بریفنگ روم میں لے آئیں
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک عارضی راہداری کھولنے پر اتفاق ہواہے. محسن رضائی
-
وزارتوں کے لیے اپنی قبریں خراب نہیں کریں گے‘ملک میں روزانہ13سو بچے مررہے ہیں. مصطفی کمال
-
اسلام آباد میں دو ہسپتال سنبھلتے نہیں، اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے. سینیٹر فلک ناز چترالی
-
عمران خان کو جیل میں طویل عرصے تک رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قاسم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.