اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس خارج کرنے کے لئے دائر درخواست خارج کر دی

منگل 17 اپریل 2018 21:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس خارج کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمان اسلم بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔mmh

متعلقہ عنوان :