کالاشاہ کاکو،محکمہ صحت کا عطائیوں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 10عطائیوں کے کلینک اور سٹور سیل کردیئے

منگل 17 اپریل 2018 21:06

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)محکمہ صحت کا عطائیوں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 10عطائیوں کے کلینک اور سٹور سیل کردیئے،بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹر بلال یٰسین و دیگر محکمہ صحت کی ٹاسک فورس پر مشتمل ٹیم نے چوڑا راجپوتاں، چک بھلہ، منوں آباد، مدینہ مارکیٹ اور راناٹائون میں اچانک چھاپے مارے اور 10 کے قریب عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دیئے اور مختلف ادویات کے نمونہ جات حاصل کئے ۔ لیب رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔