مبینہ زہرخوانی سے مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کی تحقیات میں پیش رفت

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی رپورٹ نے ٹافیوں میں کسی قسم کازہر نہ پائے جانے کی تصدیق کر دی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واقعہ کے فورا بعد جائے وقوعہ کے 200 میٹر ایریا کی تمام دوکانوںسے سیمپل لیے تھے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے موقع پر پہنچ کرٹیم کے ہمراہ نمونہ جات لیے تھے

منگل 17 اپریل 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کیس میں مزید پیش رفت ۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ٹافیوں کے نمونوں کے نتائج جاری کر دیے۔رپورٹ کے مطابق ٹافیوں میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کے پیش نظر گھر والوں نے بچوں کی ہلاکت کا سبب زہریلی ٹافیاں کھانے کو قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اس افسوس ناک واقع کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچے تھے اور انہوں نے بچوں کے گھر کے 200 میٹر کے ایریا میں موجود تمام دوکانوں کو سیل کر کے سیمپل لینے کا حکم دیا گیاتھا۔بچوں نے جو ٹافیاں کھائیں ان کے علاوہ بھی علاقہ بھر کی 12 دوکانوں سے سیمپل لیے گئے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ٹیموں نے علاقہ بھر سے نمونے لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجوا دئیے تھے ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تمام ٹافیوں کے نمونوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ٹافیوں میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :