حکومت کی بھرپورکوششوں سے پاکستان سمیت صوبہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے ‘رفیق رجوانہ
گزشتہ پانچ سالوں میں وطن عزیز میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دور رس نتائج کے حامل ایسے اقدامات کئے گئے ہیں انرجی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ،بجلی کی کارخانوں کی بدولت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے ،انڈسٹری کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے‘گورنر پنجاب
منگل 17 اپریل 2018 21:53
(جاری ہے)
ترکی کے سفیر مصطفی یورضا کل،چیئرمین سی سی آئی پاکستان سید بابر علی،سی ای او(سی سی آئی)براک بساریر،چیف گروتھ آفیسر/سینئر نائب صدر کمپنی فرانکسکو کریسپو ،صدر یورپ،مڈل ایسٹ اور افریقہ گروپ برائن اسمتھ،کوکاکولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان وافغانستان جی ایم رضوان اللہ خاں،کامل یازک،زوران ویوکینک،ارین کوسٹم ودیگر کے علاوہ آر پی او بلال صدیق کمیانہ،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،سی پی او اطہر اسماعیل ،چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی عامر سلیمی اور صنعتکار بھی موجود تھے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں وطن عزیز میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دور رس نتائج کے حامل ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت اس شعبہ سے وابستہ افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی وعسکری قیادت اورپوری قوم ملک کو مکمل طور پر دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج،پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران،جوانوں،آرمی پبلک سکول کے بچوں اورشہریوں نے لازوال قربانیوں کی بدولت امن کی راہیں مضبوط ہوئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے کراچی کو دوبارہ امن اورروشنیوں کا شہر بنایا ہے اور اس شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاربڑی تعداد میں انڈسٹری لگارہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے اور فیڈمک میں سرمایہ کاروں کو بجلی،گیس،خوبصورت سڑکیں سمیت ارد گرد خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کا ہمیشہ سے بہترین دوست ملک رہا ہے اورانکے صنعتکاروں کی فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں وسیع سرمایہ کاری سے مقامی تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ انرجی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے اور بجلی کی کارخانوں کی بدولت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے جبکہ انڈسٹری کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالیٰ کاانعام اور آگے بڑھنے کا سنہری موقع ہے ۔آج پاکستان کے انفراسٹریکچر میں واضح بہتری نظر آرہی ہے ۔موٹرویز سمیت سڑکوں کا وسیع جال تعمیر ہوا ہے جس سے سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت کی آسان سہولیات میسر آئی ہیں جبکہ تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں کے ثمرات براہ راست عوام کو مل رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج 2018میں پاکستان ترقی کاواضح نقشہ پیش کرہاہے اور اس سفر کو بلاتعطل جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے فیصل آباد میں کوکا کولا آئیسیک کے نئے گرین فیلڈبائنگ پلانٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو باعث اعزاز قرار دیا اور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں آپریشنل بنانے اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر پاکستان اور ترکی کے صنعتکاروں کو مبارکباددی۔تقریب میں ترکش سفیر مصطفی یورضا کل ,چیئرمین سی سی آئی سید بابر علی، میجر جنرل رضوان اللہ خاں اور چیئرمین انادولو گروپ تونکے ازیلہان نے بھی اظہار خیال کیا۔قبل ازیں گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ ،ترکی کے سفیر مصطفی یورضا کل ودیگر نے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.