حافظ آباد، الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج /اخراج اور تصیح میں آسانی کے لیے ڈسپلے سنٹر کی تعداد 59سے بڑھا کر 161کردی

سنٹر 24اپریل صبح8بجے سے شام 4بجے تک ہفتہ بھرکھلے رہیں گے

منگل 17 اپریل 2018 22:29

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع حافظ آباد میں عوام الناس کی سہولت کے لئے ڈسپلے سنٹر کی تعداد 59سے بڑھا کر 161کردی گئی ہے تاکہ لوگ اپنے ووٹ کے اندراج /اخراج اور تصیح آسانی سے کرواسکیں یاد رہے کہ یہ ڈسپلے سنٹر 24اپریل 2018صبح8بجے سے شام 4بجے تک ہفتہ میں 7دن کھلے رہیں گے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج کر اپنے ووٹ کے اندراج کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

دشوای کی صورت میں فون نمبر 0547-541065پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔