
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں قومی پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس،تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
منگل 17 اپریل 2018 23:47
(جاری ہے)
کمیٹی کے اراکین نے چوتھے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ صوبائی حکومتیں عملدرآمد کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر عملدرآمدکیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں کریں گی۔ پالیسی کے فارمیٹ کو حتمی شکل دی گئی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے حتمی فارمیٹ متعلقہ صوبائی حکومتوں کو بھیجاگیا جس کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت اور متعلقہ صوبائی ادارے اس پر عملدرآمد کریں گے۔
بلوچستان کے نمائندہ نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں سول سوسائٹی کے اشتراک سے سیمینار منعقد کروایا گیا ہے اور آئندہ سالانہ بجٹ میں بلوچستان میں بھی ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ کو سالانہ ترقیاتی بجٹ کارکن بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔ سندھ کے نمائندہ نے بتایا کہ ہم نے قومی پالیسی کے دائرہ کار کے عین مطابق 9ترقیاتی سکیمیں بنائی ہیں، آزاد جموں وکشمیر کے نمائندہ نے بھی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالہ سے بتایا کہ ہم نے سب سے پہلے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کا یونٹ بنایا ہے۔ فلڈ کمیشن نے اجلاس کے دوران بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور آب وہوا کے بارے ہائیڈرولوجی بہت اہم ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی میں موسمیاتی نگرانی والاریڈار نصب کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے صوبائی اداروں کے نمائندوں، محکمہ موسمیات، یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان فلڈ کمیشن اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضی وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
-
گورنرپنجاب نے پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں سینڈیکیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی
-
چودھری پرویزالٰہی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں ہو گی
-
فضل الرحمن کی ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جہانگیرترین نے اجلاس طلب کر لیا، پارٹی کے نام کا اعلان متوقع
-
صدرمملکت نے طالب علم کی اپیل منظورکرلی ،وفاقی محتسب کا فیصلہ مسترد
-
کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،ایک ملزم کو ہلاک،10ملزمان گرفتار
-
کراچی،رینجرز اور پولیس کارروائی،ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
حکومت کے الیکٹرک کا آڈٹ کرے، حافظ نعیم الرحمٰن
-
بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی وفاقی وزیراحسن اقبال ، وفاقی سیکرٹری پلاننگ سے ملاقاتیں بلوچستان کی موجودہ مالی صورتحال سے آگا ہ کیا
-
نادرا کا کراچی میں ایک اور میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
-
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی کامسٹس یونیورسٹی کو طالب علم کو ڈگری مکمل کرنے کا موقع دینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.