
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
منگل 14 اکتوبر 2025 21:57

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، بینظیربھٹو نے بھی دو تین کتابیں لکھی تھیں، پارٹی کے سینئر رہنماو ں سے کہتا ہوں کہ کتاب ضرورلکھیں جب کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کے آئین کی کتاب میں بھی کرداراداکیا۔
انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں، قائم علی شاہ پیپلزپارٹی کے سینئرترین رہنما ہیں، خیرپور میں اسپیشل اکانومک زون موجود ہے، قائم علی شاہ کے دور میں خیرپور میں اکانومنک زون بنایا گیا، فنانشل ٹائم نے خیرپور اکانومک زون کوبہترین قراردیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا، جو شہید بینظیر بھٹو نے 1993 میں پارٹی کے منشور میں متعارف کروایا تھا، چند سال پہلے دنیا کے معروف میگزین نے دنیا کے بہترین پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی رینکنگ جاری کی اور وہاں بھی آپ کا مقابلہ دنیا کے مختلف ممالک سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں بلکہ سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پورے ملک کو ایک ہوکر دنیا سے مقابلہ کرنا چاہیے اور آپس میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے بلکہ کہیں بھی کام ہورہا ہے اور پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے تو ہمیں فخر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بینیظر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر مانا جاتا ہے، میں بطور وزیر خارجہ جب مختلف ممالک کے دورے کررہا تھا کہ تو وہ مجھے بتاتے تھے کہ ہم آپ کا یہ پروگرام کاپی کررہے ہیں، دراصل یہ اپنے غریب ترین طبقے کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ سہولت کسی اور ملک کے پاس نہیں مگر آپ کے پاس ہے کہ کسی بھی بحران میں آسانی سے متاثرین کی مدد کرسکیں، کورونا کے دوران پوری دنیا حیران تھی، حالانکہ اس دوران عمران خان وزیراعظم تھے اور ان کی سوچ کچھ ایسے تھی کہ انہوں نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا، مگر نام جو بھی رکھ دیا جائے اور تصویر کچھ بھی ہو، لیکن انہوں نے بھی کورونا کے دوران امداد پہنچانے کے لیے اس پروگرام کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ 2022 میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں این آئی سی وی ڈی دنیا میں بہترین فری علاج کا منصوبہ ہے،جہاں کینسر علاج بھی ہوتا ہے ،عالمی سطح پر دنیا ان منصوبوں کو مانتی ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی دنیا بھر میں مظلوم عوام کی کفالت کا زبردست۔منصوبہ ہیبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوووڈ میں اور سیلاب میں لوگوں کی مدد پہنچانے کا زریعہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان آئے اور دورہ کیا،انہوں نے بھی حکومت سندھ کے کام کی تعریف کی ، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکتان کا مقدمہ لڑا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موسمی تبدیلی کا نقصان جو ہم آٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے ،اس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی اہم اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.