ملتان،آرپی او کاکم عمرڈرائیورزکیخلاف کاروائی کاحکم

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

ملتان ۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) آرپی اومحمد ادریس احمد نے ضلع ملتان میںجرائم کی صورتحال اورپولیس کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی ۔جس میں سٹی پولیس آفیسرسرفرازاحمد فلکی کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز سیف للہ خٹک ،ایس پی کینٹ ڈاکٹرفہد،ایس پی صدر کاشف اسلم ،ایس پی گلگشت جلیل عمران ،ایس پی سٹی غلام مصطفی ،ایس پی ٹریفک شریف جٹ ،اوردیگر افسران اوراہلکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآرپی او نے ضلع میں جرائم کو کنٹرول کرنے اوربالخصوص حساس مقامات کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔بنک ،گرجاگھروں ،تعلیمی اداروں ،،منی چینجرز ،مائیکروفنانس اداروں کی سیکورٹی کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوںنے حکم دیاکہ لوکل اینڈ اسپیشل قوانین کی خلاف ورزی پرسخت کاروائی کی جائے۔آرپی اونے ٹریفک افسران کوحکم دیاکہ کم عمرڈرائیورز کے والدین کو بلاوکر وارننگ جاری کی جائے اورخلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے۔اس موقع پر اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :