آثار قدیمہ کا عالمی دن بدھ کو منایاگیا

بدھ 18 اپریل 2018 13:58

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیاجبکہ اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیاگیا جن میں آثار قدیمہ کی اہمیت و افادیت ، انہیں ان کی اصل حالت میں محفوظ کرنے ، نئی نسل کو آثار قدیمہ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ، مذکورہ آثارات کی تزئین و آرائش ، انہیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔