
امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پر ہائی کورٹ کا اظہار برہمی
میاں محمد ندیم
بدھ 18 اپریل 2018
14:07

(جاری ہے)
اس موقع پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کرنل جوزف کا نام اب تک کیوں ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا سفارتی استثنیٰ کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی سفیر آئے اور ہمارے کسی بھی شہری کو مار دے۔
سفارتی استثنیٰ میں کسی کو مارنے کا اختیارحاصل نہیں امریکی ہونگے تو اپنے ملک میں ہونگے۔پولیس نے الکوحل ٹیسٹ نہ کرا کے خود ثبوت خراب کیا ہے ہٹ اینڈ رن کیس میں الکوحل کا ٹیسٹ سب سے پہلے ہوتا ہے سفارتی استثنیٰ ضرور حاصل کریں لیکن قانون سے گزرنا پڑے گا کوئی پاکستانی ایکسیڈنٹ کرے تو آپ گاڑی کے اندر شراب کی بو سونگھتے ہیںگورا دیکھ کر پولیس کے ہاتھ ہی کانپنے لگے ہونگے۔ایس ایچ او خالد اعوان نے کہا کہ دفتر خارجہ کو تفصیلات بھجوائی ہیں کہ وہ ویانا کنونشن کے مطابق پولیس کی معاونت کرے۔عدالت نے حکم دیا کہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کمیٹی 5دن میں فیصلہ کرے اور وزارت داخلہ ہاں یا ناں میں درخواست کا فیصلہ کرے۔ عدالت کو ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست کمشنر آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے لیکن پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فیصلہ کرے گی کہ ویانا کنونشن کے تحت کسی سفیر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے کہ نہیں عدالت کو بتایا گیا کہ تین وزراءپر مشتمل کمیٹی تقریباً تین روز میں کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے فیصلہ کریگی۔ عدالت نے پولیس حکام کی شدید سرزنش کی اور کہا کہ آپ نے اس کیس کو خراب کر دیا ہے ملزم خود انگریزی جانتا ہے آپ نے اس کا بیان اردو میں لکھ لیا پولیس نے خود کیس خراب کرنے کی کوشش کی ہے عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس طرح کے کیسز میں موجود ایس او پیز پر عمل نہ کر کے اس کیس کو خراب کیا ہے۔ عدالت نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے رپورٹ آئندہ منگل تک طلب کر لی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.