پی ٹی آئی نے پانچ سال کے دوران سندھ اسمبلی میں عوامی ایشوز اجاگر کئے، ڈاکٹرسیماضیاء

برسوں میں کم تعداد کے باوجود ایوان میں عوامی ایشوز اٹھائے ، تین قوانین اسمبلی میں منظور ہوئے جو انتہائی اہمیت کے حامل تھے، پریس کانفرنس

بدھ 18 اپریل 2018 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا ء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پانچ سال کے دوران سندھ اسمبلی میں عوامی ایشوز اجاگر کئے ہیں۔بدھ کوپی ٹی آئی ارکان اسمبلی خرم شیرزمان اور ثمر علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ پی ٹی آئی نی5برسوں میں کم تعداد کے باوجود ایوان میں عوامی ایشوز اٹھائے ۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے تین قوانین اسمبلی میں منظور ہوئے جو انتہائی اہمیت کے حامل تھے ان میں اسٹریٹ چلڈرنز ، بے گھر بچوں کے لئے گھر بنانے کی تجویز دی ہے ہر ڈویژن میں ایک گھر بنایا جائے گا۔گھر میں صحت تعلیم کا بھی بندوبست ہو گا بے گھر بچوں کی ہیلتھ انشورنس کی جائے گی دوسرابل نوزائیدہ بچوں کی صحت سے متعلق ہے اس قانون کے تحت زچگی کی 4 ماہ کی رخصت ملے گی زچگی سے ایک ماہ پہلے اور زچگی کے بعد تین ماہ کی چھٹیاں دی جائیںگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں زچگی کی تعطیلات نہیں دی جاتی تھیں دس فیصد سے زائد خواتین ملازمین والے اداروں میں ڈے کئیر سینٹر بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جلدی امراض کے عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے ٹیکنیشنز نے اپنی کلینکس بنا لی ہیں قانون کے تحت صرف مستند ڈاکٹر ہی لیزر مشینیں استعمال کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :