61 فیصد سعودی خواتین نے جون میں گاڑی چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ اپریل 14:13

61 فیصد سعودی خواتین نے جون میں گاڑی چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں
ریاض  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) سعودی عرب میں 61 فیصد سعودی خواتین نے جون میں ڈرائیونگ کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ پیر کو ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں کیے جانے سروے " احتیاط سے گاڑی چلائیں "سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صرف 9 فیصد سعودی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ ڈرائیونگ کریں گی یا نہیں ۔

(جاری ہے)

48 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ آفس ڈرائیو کرکے جائیں گی جبکہ 18 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو خود اسکول سے لینے جائیں گی۔ 41 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ سڑک پر گاڑی لے جانے سے خوفزدہ ہیں اور 31 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انھیں خود سے ڈرائیونگ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی جبکہ 27 فیصد خواتین نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی ڈرائیور رکھے ہوئے ہیں ۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 50 فیصد سعودی خواتین ٹریفک قوانین سے واقف ہیں۔