سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال، تعلیمی اداروں کی فوری بندش کا حکم

بدھ 18 اپریل 2018 15:18

سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال، تعلیمی اداروں کی فوری بندش کا حکم
ریاض/ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض اور دوسرے علاقوں میں دوسرے روز بھی گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جس کے بعد اسکولوں اور بعض جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں،عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے کہاکہ تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اسکول جانے والے کم سن بچوں اور دوسرے عملہ کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ آئندہ ایک سے دوروز تک جاری رہے گا ۔متحدہ عرب امارات میں بھی اسی طرح کی موسمی صورت حال رہی اور وہاں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں ۔یو اے ای میں بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے موسم قدرے خوش گوار ہو گیا ہے۔